تہران میں چودہویں قرآنی عالمی نماﺋش گاہ میں وزير ثقافت ومذہبی امورنے ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی سے بات چيت كرتے ہوۓ كہا كہ میں اس وقت تمام قرآنی خدمت كرنے والے اداروں سے كہہ رہا ہوں كہ قرآن اور معارف قرآن سے متعلق كام اب شروع ہورہا ہے
جناب محمد حسين صفار ہرندی نے كہا كہ اس سال قرآنی نماﺋش گاہ كا بنيادی فرق گذشتہ سال سے معارف قران كے بارے میں ہے
انہوں نے مزيد كہا كہ گذشتہ سال تك اس سنٹر كی تمام كاركردگی قرآنی نماﺋش میں خلاصہ ہوتی تھی ليكن اس سال ہمارا رابطہ ملك كے تمام قرآنی اداروں سے مسلسل برقرار رہا ہے –لہذا میں آج اپنے تمام قرآنی خدمت انجام دينے والے اداروں سے كہہ رہا ہوں كہ قرآن اور معارف سے متعلق اب كام كا آغاز ہورہا ہے –