اسلامی جمہوریۂ ايران كی اعلیٰ قومی سلامتی كونسل كے سيكریٹری جناب علی لاريجانی اور يورپی يونين كی خارجہ پاليسی كے ڈائريكٹر خاوير سولانا نے ٹيلی فون پر گفتگو كی ہے ايك گھنٹے سے زيادہ ديرتك جاری رہنے والی اس گفتگو میں ايران كے ایٹمی معاملے سے متعلق باقی ماندہ مسائل كو زير بحث لايا گيا۔ واضح رہے كہ جناب لاريجانی اور خاوير سولانا نے كل بھی ٹيلی فونی گفتگو میں آئندہ دنوں میں رابطہ جاری ركھنے پراتفاق كيا تھا