عراق كے صدر جلال طالبانی نے تہران اور بغداد كے روابط كو مستحكم بنانے كی ضرورت پر زورديا ہے

IQNA

عراق كے صدر جلال طالبانی

عراق كے صدر جلال طالبانی نے تہران اور بغداد كے روابط كو مستحكم بنانے كی ضرورت پر زورديا ہے

9:36 - October 04, 2006
خبر کا کوڈ: 1500877
عراق كے صدر جلال طالبانی نے ايران اور عراق كے باہمی روابط كو مزيدمستحكم بنانے كی ضرورت پرتاكيد كی ہے
ايكنا اور مہر خبررساں ايجنسی نے كويت كی خبررساں ايجنسی كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ عراق كے صدر جلال طالبانی نے ايران اور عراق كے باہمی روابط كومضبوط و مستحكم بنانے كی ضرورت پرتاكيد كی ہے طالبانی نے كل بغداد میں ايران كے سفير حسن كاظمی كے ساتھ ملاقات میں كہا كہ عراق ايران كے ساتھ مستحكم اور مضبوط روابط كا خواہاں ہے اس ملاقات میں ايران كے سفير نے طالبانی كو ايران آنے كی دعوت دی ہے ايران كے سفير نےبھی اس ملاقات میں كہا كہ ايران عراق كے ساتھ قريبی روابط ركھنے كا خواہشمند ہے اور عراق میں قومی مصالحت كی كوششوں كی حمايت كرتا ہے
نظرات بینندگان
captcha