ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق كتاب ٫٫مصحف نويسی پر تحقيق اور قرآن میں علامات لگانے كے اسلوب ٬٬پانچ فصلوں پر مشتمل ہے-
مٶلف نے اپنی اس كتاب كی پہلی فصل میں رسم الخط كا تجزیہ كيا ہے اور دوسری فصل میں پيغمبر اكرمۖ كی حيات طيبہ میں ہی قرآن كے جمع اور اسكے لكھے جانے كی كيفيت پر بحث كی ہے –
تيسری فصل كا عنوان :٫٫كلمہ رسم كےمعانی ٬٬ ہیں اور اس میں انہوں نے قرآن كے مختلف رسم الخط كی اقسام پر تحقيق كی ہے اور ہر ايك كی خصوصيات كوبيان كيا ہے –
چوتھی فصل میں عثمانی رسم الخط كی وضاحت كی ہے اور آخری فصل میں كتابت قرآن پر تحقيق كی گئ ہے –یہ كتاب حسن تفكری كی تاليف ہے اور اسے پيغام عدالت پبليشرز نے شايع كيا ہے اور پہلا ایڈيشن ۵۰۰۰ نسخوں پر مشتمل ہے جسے چودہویں عالمی قرآن نماﺋش میں ركھا گيا ہے-