ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كےمطابق ليبيا میں منعقدہ خواتين كے دوسرے عالمی قرآن مقابلوں میں ايران سے ٫٫فاطمہ حسينی فر٬٬ اور ليبيا سے ٫٫ عالیہ حسين عبد اللہ ٬٬ نے تيسری پوزيشن حاصل كی ،ان مقابلوں كا فاﺋنل اور سيمی فاﺋنل ۳۵ افراد كے درميان تھا جن میں سے انڈونيشيا كی ٫٫مطﻤﺋنہ محمد علی الدين ٬٬ نے پہلی پوزيشن اور يمن كی ٫٫سميرہ احمد عبد اللہ ٬٬ نے دوسری پوزيشن حاصل كی –
حفظ قرآن كے موضوع میں پہلی ،دوسری اور تيسری پوزيشن حاصل كرنے والی خواتين كو بالترتيب ۵۰ ہزار ،۴۵ہزار،اور ۴۰ ہزار ڈالر كے نقد انعامات دیۓ گۓ