ادارہ روابط و ثقافت اسلامی كے سربراہ كی ايكنا سے گفتگو:ايرانی مصنفين اور آرٹسٹ ہميشہ كتاب خدا كے خادم رہے ہیں

IQNA

حجۃ الاسلام و المسلمين محمود محمدی عراقی :

ادارہ روابط و ثقافت اسلامی كے سربراہ كی ايكنا سے گفتگو:ايرانی مصنفين اور آرٹسٹ ہميشہ كتاب خدا كے خادم رہے ہیں

10:58 - October 10, 2006
خبر کا کوڈ: 1502061
ادبی گروپ: ايرانی مصنفين اور آرٹسٹ حضرات اپنی نماياں كاركردگی كے ساتھ كتاب خدا كی خدمت میں رہے ہیں اور ناظرين كے لیے اس آسمانی كتاب كی خوبيوں كی تصوير كشی كرتے رہے ہیں-
ادارہ روابط و ثقافت اسلامی كے سربراہ حجۃ الاسلام و المسلمين محمود محمدی عراقی نے ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) سے گفتگو كرتے ہوۓ اس بات كی وضاحت كی كہ ايران كی سرزمين آرٹ ،حسن پسند اور حسين مناظر كی سرزمين ہے ،خاص كر قرآن كتاب خدا ہے اور یہ حسن كا بے پايان مرقع ہے –اس نماﺋش گاہ میں قرآن كے بارے آرٹ سرگرميوں كی بہت وراﺋٹی ديكھنے میں آئی –
انہوں نے مزيد كہا: انسان محدود وجود كا مالك ہے اور صرف اپنے فہم و شعور كے اندر رہ كر ہی وہ قرآنی مطالب كی گہراﺋيوں تك رسايی حاصل كرسكتا ہے اور اس نماﺋش میں تو قرآنی حسن كے فقط ايك ناچيز حصے كی تصوير كشی كی جاسكی ہے-
ادارہ ثقافت اسلامی كے سربراہ نے كہا: ھنر اور آرٹ ايك عالمی زبان ہے جسكے ذريعہ دنيا كے ہر فرد كے ساتھ رابطہ ہوسكتا ہے اور یہ ادارہ اس كوشش میں ہے كہ اس نماﺋش گاہ میں پيش كیے گۓ پروگرام ،قرآن اور آرٹسٹ حضرات كے درميان گہرا رابطہ كا كام كریں تاكہ ہم اس طرح قرآنی پيغام كو معاشرہ میں عام كرسكیں-
نظرات بینندگان
captcha