آيت اللہ مجتبی تہرانی كے دروس پر مشتمل كتاب ٫٫سير وسلوك٬٬ كا پانچواں ایڈيشن منظر عام پر آ چكا هے-

IQNA

9:52 - October 12, 2006
خبر کا کوڈ: 1502507

آيت اللہ مجتبی تہرانی كے دروس پر مشتمل كتاب ٫٫سير وسلوك٬٬ كا پانچواں ایڈيشن منظر عام پر آ چكا هے-

فكر و نظر گروپ: آيت اللہ مجتبی تہرانی :حضرت امام خمينی رہ كے شاگردوں میں سے تھے وہ فقہ ،اخلاق اور عرفان میں خاص مہارت ركھتے تھے-

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق آيت اللہ مجتبی تہرانی كے دروس پر مشتمل ٫٫سيرو سلوك٬٬ پر علی اكبر رشاد نے نظر ثانی كی اور اب اسكا پانچواں ایڈيشن چھپ كر بازار میں آچكا ہے - علی اكبر رشاد نے اس كتاب كے پيش لفظ میں آيت اللہ مجتبی تہرانی كی علمی خدمات كو سراھا اور انہیں اس دور كا فقیہ اور عظيم عارف قرار ديا –انہوں نے موصوف كے امام خمينی(رہ) كا شاگرد ہونے كا ذكر كرتے ہوۓ كہا :آيت اللہ مجتبی تہرانی ان رشيد شاگردوں میں سے تھے جنہوں نے امام خمينی(رہ) كی ملكوتی ميراث كو بعد والی نسلوں تك پہنچايا -

نظرات بینندگان
captcha