خداوند متعال كا مختلف شرايع اور دين كو اپنے انبيا كے قلوب میں ڈالنے كو قرآنی آيات كی روشنی میں وحی سے تعبير كيا جاتا ہے -

IQNA

11:38 - October 17, 2006
خبر کا کوڈ: 1503233
حجۃ الاسلام ڈاكٹر علوی مہر :

خداوند متعال كا مختلف شرايع اور دين كو اپنے انبيا كے قلوب میں ڈالنے كو قرآنی آيات كی روشنی میں وحی سے تعبير كيا جاتا ہے -

قرآنی سرگرمياں گروپ: پروردگار، جو پيغام شريعت اور دين اپنے پيغمبر پر نازل كرتا ہے اسے قرآنی آيات كی روشنی میں وحی كہا جاتا ہے-

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق حوزہ اور يونيورسٹی كے استاد حجۃ الاسلام ڈاكٹر علوی مہر نے كہا: وحی اور كشف و شہود دو الگ الگ مفھوم ھیں جنہیں آيات قرآنی اور علماء كے بيان سے سمجھا جاسكتا ہے –
انہوں نے سورہ نساء كہ آيت نمبر ۱۶۳ اور ۱۶۴ سے استدلال كرتے ہوۓ كہا: وحی ،خدا كی طرف سےپيغمبروں پر نازل ہوتی ہے جس میں تجربہ اور اپنے علم كا كوئی دخل نہیں ہے-
اس طرح انہوں نے حضرت يحيیۜ اور جناب عيسیۜ كی زندگی سے استدلال كرتے ہوۓ كہا :ان دونوں كے بچپنے میں ان پر وحی نازل ہوئی-یہ اپنے صغرسنی كی وجہ سے تجربہ سے استفادہ نہیں كرسكتے تھے-
نظرات بینندگان
captcha