ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كے شعبہ خراسان نے پاكستانی اخبارات سے اس خبر كو نقل كيا ہے كہ پاكستان میں ماہ مبارك رمضان میں منعقدہ محافل اعتكاف كا اس سال بے حد شاندار استقبال كيا گيا-
ماہ مبارك رمضان كی ۲۰ تاريخ سے اھلسنت نماز مغرب و عشا ادا كرنے كے بعد شہر كی جامع مسجد میں نماز تراويح ادا كرتے ہیں اور پھر ۱۰ روزہ اعتكاف كی نيت سے مسجدمیں اعتكاف بیٹھتے ہیں –ان مساجد میں معتكفين ايك ختم قرآن كرتے ہیں اور دوران اعتكاف وعظ و نصيحت كی محفل بھی جاری رہتی ہے –جس میں اخلاقيات اور سماجی مسايل پر گفتگو رہتی ہے -اس دفعہ ان محافل اعتكاف میں نوجوانوں اور جوان نسل كی شركت بے نظير ہے –ياد رہے كہ پاكستان كی ۱۶ كروڑ سے زيادہ آبادی میں۹۸ فيصد لوگ مسلمان ہیں-