اسلامی جمہوریہ پاكستان میں ماہ مبارك رمضان كے آخری عشرہ میں منعقدہ رسم اعتكاف كا اس سال لوگوں نے شاندار استقبال كيا-

IQNA

10:09 - October 18, 2006
خبر کا کوڈ: 1503417

اسلامی جمہوریہ پاكستان میں ماہ مبارك رمضان كے آخری عشرہ میں منعقدہ رسم اعتكاف كا اس سال لوگوں نے شاندار استقبال كيا-

بين الاقوامی گروپ :اس سال ماہ مبارك رمضان كے آخری عشرہ میں ہونے والی رسم اعتكاف میں پاكستان كے لوگوں نے بہت دلچسپی كا مظاہرہ كيا-

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كے شعبہ خراسان نے پاكستانی اخبارات سے اس خبر كو نقل كيا ہے كہ پاكستان میں ماہ مبارك رمضان میں منعقدہ محافل اعتكاف كا اس سال بے حد شاندار استقبال كيا گيا-
ماہ مبارك رمضان كی ۲۰ تاريخ سے اھلسنت نماز مغرب و عشا ادا كرنے كے بعد شہر كی جامع مسجد میں نماز تراويح ادا كرتے ہیں اور پھر ۱۰ روزہ اعتكاف كی نيت سے مسجدمیں اعتكاف بیٹھتے ہیں –ان مساجد میں معتكفين ايك ختم قرآن كرتے ہیں اور دوران اعتكاف وعظ و نصيحت كی محفل بھی جاری رہتی ہے –جس میں اخلاقيات اور سماجی مسايل پر گفتگو رہتی ہے -اس دفعہ ان محافل اعتكاف میں نوجوانوں اور جوان نسل كی شركت بے نظير ہے –ياد رہے كہ پاكستان كی ۱۶ كروڑ سے زيادہ آبادی میں۹۸ فيصد لوگ مسلمان ہیں-
نظرات بینندگان
captcha