ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے چودھویں عالمی قرآنی نماﺋش كے خبر سيكشن سے نقل كيا ہے كہ اس سافٹ وﺋير میں ۱۲۰ منٹ كی حج تعليم سے متعلق ویڈيو فلم ،مكہ مكرمہ اور مدينہ منورہ كی ۱۰۰۰ تصاوير ،۸۰۰ گھنٹے قرآن اوردعا كی آڈيو،اور ۲۰ ھزار صفحات پر مشتمل قرآن مجيد اور حج سے متعلق متن موجود ہے –
اس كے علاوہ اس میں مقدس مقامات كی تصاوير ،حج كی دعاﺋیں اور آداب ،مكہ اور مدينہ كے مقامات كا نقشہ ،حج تمتع اور عمرہ مفردہ كی تعليم اور حرم امن الہی كی پوری راہنمائی شامل ہیں-