ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے پاكستانی اخبار دی نيوز ، سے نقل كيا ہے كہ وزير اعظم جاپان شنزاوابہ جو حال ہی میں جاپان كے وزير اعظم بنے ہیں انہوں نے ۴۴ مسلمان سفراء كو افطاری كی ضيافت پر مدعو كيا ہے –اس ضيافت میں جاپان كی قومی غذاﺋیں پيش كی جاﺋیں گی –جن میں ٫٫سوشی٬٬ ٫٫ جاپان كے معروف كوفتے ٬٬ وغيرہ شامل ہیں-
مسلمان سفراء میں سے ايران ،پاكستان، عراق وغيرہ كے سفير سرفہرست ہیں –جاپان كی وزارت خارجہ كے ايك عہدہ دار كا كہنا ہے كہ اس ضيافت میں خنزير كا گوشت اور شراب نہیں ركھی جاۓ گی اور مہمان اپنے ساتھ بھی اپنی پسنديدہ غذا اور مشروب لاسكتے ہیں-