كتاب ٫٫نجات اديان اور انسانی شعور٬٬ كی اشاعت-

IQNA

كتاب ٫٫نجات اديان اور انسانی شعور٬٬ كی اشاعت-

9:04 - October 19, 2006
خبر کا کوڈ: 1503677
فكر و نظر گروپ: كتاب ٫٫ نجات، اديان اور انسانی شعور٬٬ (اسلامی اور صدرائی نجات شناسی میں تحقيق) كو طہ پبلشرز نے شايع كيا ہے-
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی(ايكنا) كی رپورٹ كےمطابق اس كتاب كے مٶلف رضا حاجی ابراھيمی ہیں اور یہ كتاب تين فصلوں پر مشتمل ہے-
اس كی پہلی فصل میں انسانی معرفت كی بنيادوں اور انسان كے درك اور شعور كی حدود و قيود بيان كرنے كے علاوہ نجات كے مفہوم كی بھی وضاحت كی گئی ہے –
دوسری فصل میں تين نظريات كو بيان كيا گيا ہے جن میں انحصار طلبی (ايك دين كی حقانيت كا نظریہ)بشمول طلبی (تمام اديان كی حقانيت كا نظریہ)اور كثرت طلبی(حق تمام اديان میں تقسيم ہے) شامل ہیں ان كو اسلامی اور غير اسلامی نقطہ نظر سے بيان كيا گيا ہے –
تيسری فصل میں مسلمان فلاسفہ بالخصوص ملاصدرا كا نجات كے بارے میں نقطہ نظر بيان كيا گيا ہے –
اور چوتھی فصل میں انسانی معرفت اور نجات كو اسلامی نقطہ نگاہ سے تجزیہ و تحليل كيا گيا ہے-
یہ كتاب ۴۴۰ صفحات پر مشتمل ہے اور اس كا پہلا ایڈيشن شايع ہوچكا ہے -
نظرات بینندگان
captcha