IQNA

12:21 - October 21, 2006
خبر کا کوڈ: 1504004
اعزازی خبر نگار ، امير محسن سلطان احمدی:علماۓ شيعہ كونسل كويت كے جنرل سيكرٹری آيت اللہ سيد محمد باقر موسوی مہری نے قدس كے عالمی دن كی مناسبت سے شايع كردہ بيان میں كہا: حزب اللہ كی صہيونی دشمنوں پر فتح قاﺋد انقلاب اسلامی كی پيروی كا نتيجہ ہے اور قدس كا دن مظلوموں كی ظالموں پر فتح كا دن ہے –
ايكنا كے اعزازی خبر نگار نے موسا سایٹ سے نقل كيا ہے كہ آيت اللہ سيد محمد باقر موسوی مہری نے اپنے بيان میں يوم القدس كی اھميت پر تاكيد كرتے ہوۓ جمعۃ الوداع كو يوم القدس قرار دينا امام خمينی(رہ) كی ايجاد قرار ديتے ہوۓ اسے فلسطين كے مظلوم عوام كی حمايت قرار ديا-
انہوں نےمزيد كہا:اس سال يوم القدس جہار،استقامت،اور راہ خدا میں شہادت كا معنی اپنے دامن میں لیے ہوۓ ہے جسے حزب اللہ لبنان نے اسلامی استقامت كو عظيم مجاہد سيد حسن نصر اللہ كی قيادت میں فراہم كيا ہے –
انہوں نے اسلامی اور عربی ممالك سے خطاب كرتے ہوۓ كہا: تمام اسلامی اور عربی ممالك كو يوم القدس پر خاص توجہ دينا چاہیے كيونكہ یہ دن مظلوموں كی ظالموں پر فتح كا دن ہے-
نام:
ایمیل:
* رایے:
* captcha: