افغانستان كی قومی اسمبلی نے اسراﺋيل كے خلاف فلسطين مجاہدين كے قيام كی بھرپور حمايت كی –

IQNA

افغانستان كی قومی اسمبلی نے اسراﺋيل كے خلاف فلسطين مجاہدين كے قيام كی بھرپور حمايت كی –

13:39 - October 22, 2006
خبر کا کوڈ: 1504254
بين الاقوامی گروپ: افغانستان كی قومی اسمبلی كے اركان نے ايك متفقہ بيان میں فلسطينی مجاہدين كے اسراﺋيل كے خلاف قيام كی حمايت كا اعلان كيا-
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كے شعبہ خراسان نے ریڈيو افغان كی خبر رساں ايجنسی سے نقل كيا ہےكہ افغانستان قومی اسمبلی كے بيان میں آيا ہے كہ فلسطين كے مظلوم عوام ،امت اسلامی كا عظيم حصہ ہے-
افغانستان قومی اسمبلی كے اراكين نے كہا:قدس٬٬ امت اسلامی كے تمام افراد كے دلوں میں ہے اور غاصب اسراﺋيل كے ناپاك ہاتھوں سے قبلہ اول كو آزاد كروانے كےلیے فلسطينی مجاہدين كی حمايت پوری امت مسلمہ كی ذمہ داری ہے –
انہوں نےمزيد كہا: يوم القدس فلسطين كے مظلوم عوام كے ساتھ تمام مسلمان بہن بھاﺋيوں كے اظہار ہمدردی كا دن ہے اور یہ دن عالمی قوانين كے تحت عادلانہ نظام كے قيام اور فلسطينی عوام كے حقوق كو لوٹانے كے لیے انتہائی اھميت كا حامل ہے -
نظرات بینندگان
captcha