لا ﺋبيريا كے مسلم راھنماٶں كی طرف سے عيد الفطر كے دن سركاری تعطيل كا مطالبہ-

IQNA

لا ﺋبيريا كے مسلم راھنماٶں كی طرف سے عيد الفطر كے دن سركاری تعطيل كا مطالبہ-

6:35 - October 29, 2006
خبر کا کوڈ: 1505041
بين الاقوامی گروپ: لاﺋبيريا كے مسلم راھنماٶں نے حكومت سے عيد الفطر كے دن سركاری تعطيل كا مطالبہ كيا ہے -
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق لاﺋبيريا كے مفتی اعظم شيخ ابو بكر ساموالو نے خطبہء عيد الفطر میں كہا كہ لاﺋبيريا كے مسلمانوں نے یہ طے كيا ہے كہ وہ عيد الفطر كی سركاری چھٹی كے لیے حكومت سے باقاعدہ درخواست كریں گے –
انہوں نے اس درخواست كا سبب جوانوں كا كثرت كے ساتھ نماز عيد میں شريك ہونا قرار ديا ہے-
مفتی اعظم نے كہا كہ كلاسوں كی وجہ سے ہمارے بعض جوان نماز عيد میں شريك نہیں ہوپاتے-
حكومت سے درخواست كرتے ہوۓ مسلم راہنما نے كہا كہ ہماری اس مشكل میں لاﺋبيريا حكومت مدد كرے –مفتی اعظم نے آخر میں كہا كہ گھانا –سينگال،گينہ ،سپاٹو اور گنی كے مسلمان بھی لاﺋبيريا كے مسلمانوں كی طرح عيد كے دن اس مشكل سے دوچار ہیں-
نظرات بینندگان
captcha