ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) سے بات چيت كرتے ہوۓ ڈاكٹر سيد محمد رضا ہاشمی نے كہا ،ڈھاكہ میں مساجد كی تعداد نے عالم اسلام میں ڈھاكہ كو مساجد كے دارالحكومت كے نام سے مشہور كرديا ہے-
انہوں نےكہا بنگلہ ديش كی آبادی ۱۴ كروڑ افراد پر مشتمل ہے جس میں ۸۵ فيصد مسلمان ہیں-
ڈاكٹر ہاشمی نے كہا بنگلہ ديش كے مسلمانوں كی اسلام اور قرآن سے وابستگی كی وجہ سے اس ملك میں تقريبا چار لاكھ مساجد پائی جاتی ہیں-