آسٹريا میں پہلے اسلامی ماھنامہ كی اشاعت-

IQNA

آسٹريا میں پہلے اسلامی ماھنامہ كی اشاعت-

8:57 - October 30, 2006
خبر کا کوڈ: 1505226
بين الاقوامی گروپ:آسٹريا میں پہلے ماھنامہ اسلامی كی اشاعت جرمن زبان میں ہوئی یہ رسالہ صرف اس ملك كے مسلمانوں كے لیے مخصوص ہے-
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے ٫٫نسيج٬٬ ساﺋٹ سے نقل كيا ہے كہ آسٹريا میں مسلمانوں كی آبادی تقريبا ۴ لاكھ افراد پر مشتمل ہے اس ملك میں یہ پہلا اسلامی رسالہ نشر ہو رہا ہے-
اس ماھنامہ كے پہلے شمارے كو ٫٫مسلمان عورت ٬٬ كے نام سے طبع كيا گيا ہے –اس رسالہ كی اشاعت اس وقت عمل میں آئی جب عيد فطر كے دو روز بعد اسلامی تنظيموں كے عہدہ داروں نے آسٹريا كے صدر سے ملاقات كی –اس ملاقات میں ان عہدہ داروں نے اس رسالہ كی تاسيس كا مقصد اس ملك میں مقيم مسلمانوں اور آسٹريائی باشندوں كے درميان ثقافتی روابط كو مستحكم كرنا قرار ديا ہے-
٫٫وين ٬٬ شہر میں موجود اس رسالہ كے ذمہ دار افراد كا كہنا ہے كہ اس ماھنامہ كا كسی سياسی جماعت سے تعلق نہیں اور یہ ہر قسم كی سياسی وابستگی سے آزاد ہوكر صرف حقيقی اسلام اور انسانيت كے مختلف پہلوٶں كو مغربی معاشرہ كےلیے روشناس كراۓ گا–اور مغرب كی طرف سے اسلام كے خلاف ہونے والی آۓ دن اھانت كا جواب دے گا-
نظرات بینندگان
captcha