جن و انس كی تخليق كا مقصد ٫٫عبادت الہی ٬٬ ہے –

IQNA

جن و انس كی تخليق كا مقصد ٫٫عبادت الہی ٬٬ ہے –

8:54 - October 30, 2006
خبر کا کوڈ: 1505232
بلاگ گروپ: عبوديت يعنی ہر حال میں اپنے آپ كو اطاعت خداوندی میں ركھنا اور كامل عبوديت یہ ہے كہ انسان كے زھن میں معبود حقيقی يعنی كمال مطلق كے سوا كسی كا خيال تك نہ آۓ اور انسان كی منزل مقصود صرف وہی ہو اور بس –
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے بركات بندگی كے بلاگر كے حوالے سے نقل كيا ہے ،ہم كس مقصد كےلیے خلق ہوۓ ؟اور انسان كے اس بزم ھستی میں آنيكا مقصد كيا ہے؟
یہ اہم ترين سوالات ہیں جو ہر باشعور انسان اپنے آپ سے كرتا ہے-
ان سوالات كا جواب خالق اكبر نے سورہ ذاريات آيت ۵۶ میں واشگاف الفاظ میں بيان كيا كہ ٫٫میں نے جنوں اور انسانوں كو صرف اپنی عبادت كےلیے خلق كيا ہے ٬٬
اس كے علاوہ اور بھی آيات ہیں جو عبوديت و بندگی پر زور ديتی ہیں علم و دانش كا كسب كرنا ،اور مختلف امتحانات و آزماﺋش الہی كا آنا دراصل عبوديت كی معراج كےلیے ہیں اور وسيع رحمت الہی اس عبوديت كا نتيجہ ہے-پس حقيقت عبادت كيا ہے ؟اس كو سمجھنے كی اشد ضرورت ہے -
نظرات بینندگان
captcha