كتاب ٫٫مودت اھل بيت ۜ در آينہء وحی ٬٬ زيور طبع سے آراستہ ہوكر منظر عام پر آگئی ہے–
ادبی گروپ: كتاب ٫٫مودت اھل بيت ۜ در آينہ وحی٬٬ جو كے جناب شھاب الدين حقی كا قلمی شاھكار ہے اور جس كا ترجمہ جناب علی راد نے كيا ہے قدس رضوی پبلشرز كے تعاون سے چھپ كر منظر عام پر آگئی ہے-
اس كتاب میں آيت مودت كی مختلف حوالوں سے تفسير كی گئی ہے اور یہ كتاب پانچ حصوں ،تفسير آیہ مودت،منزلت اھل بيت در آينہ احاديث،اھل بيتۜ در آينہء آيت تطھير ،اھل بيتۜ كيساتھ دوستی و دشمنی روايات كے آينہ میں اور چند گفتار پر مشتمل ہے-