ايران كے شہر ساوجبلاغ میں سركاری ملازمين سے قرآنی معلومات كا ٹيسٹ ليا جاﺋيگا-
اعزازی خبر نگار /شعبانعلی قانعی اردكانی:ساوجبلاغ شہر كے اسلامی تبليغاتی ادارہ نے وہاں كی ميونسپل كمیٹی سے مل كر یہ منصوبہ بنايا ہے كہ سركاری ملازمين سے قرآنی معلومات كا ٹيسٹ ليا جاۓ-
ايرانی كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا)كے اعزازی خبر نگار نے تہران كے ادارہ تبليغات اسلامی كے تعلقات عامہ سے نقل كيا ہے كہ اس منصوبے كا مقصد سركاری ملازمين كے بارے میں قرآنی معلومات اور انكی سطح علمی كوجاننا ہے-اور اس كے بعد ان ملازمين كےلیے قرآنی كلاسیں بھی ركھنا ہیں-