ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا )سے گفتگو كرتے ہوۓ مشہد كے ميونسپل كمیٹی كے ايك عہدے دار نے كہا كہ اس قرآنی مقابلہ كا ہدف لوگوں میں مطالعہ كا شوق پيدا كرنا ہے –
جناب فاطمی سادات نے كہا كہ یہ قرآنی مقابلہ تحريری ہو گا جس كے سوالات ہفت نامہ ٫٫شہر آراء ٬٬ كے ذريعہ منظر عام پر آچكے ہیں-
انہوں نے كہا كہ یہ سوالات حجۃ الاسلام والمسلمين جناب قراﺋتی كی كتاب تفسير سورہ عنكبوت سے تيار كیے گۓ ہیں-
سادات فاطمی نے مزيد كہا كہ جواب نامہ بھيجنے كی آخری تاريخ ۱۶ آذر جبكہ ممتاز افراد كو ۱۶ آذر ايك تقريب میں انعامات سے نوازا جاﺋيگا-