مشہد كی ميونسپل كمیٹی كی طرف سے تفسير سورہ عنكبوت كا قرآنی مقابلہ-

IQNA

مشہد كی ميونسپل كمیٹی كی طرف سے تفسير سورہ عنكبوت كا قرآنی مقابلہ-

10:02 - November 01, 2006
خبر کا کوڈ: 1505850
قرآنی سرگرمياں گروپ:مشہد مقدس كی ميونسپل كمیٹی كی طرف سے تفسير سورہ عنكبوت كا قرآنی مقابلہ منعقد كيا جاۓ گا-

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا )سے گفتگو كرتے ہوۓ مشہد كے ميونسپل كمیٹی كے ايك عہدے دار نے كہا كہ اس قرآنی مقابلہ كا ہدف لوگوں میں مطالعہ كا شوق پيدا كرنا ہے –
جناب فاطمی سادات نے كہا كہ یہ قرآنی مقابلہ تحريری ہو گا جس كے سوالات ہفت نامہ ٫٫شہر آراء ٬٬ كے ذريعہ منظر عام پر آچكے ہیں-
انہوں نے كہا كہ یہ سوالات حجۃ الاسلام والمسلمين جناب قراﺋتی كی كتاب تفسير سورہ عنكبوت سے تيار كیے گۓ ہیں-
سادات فاطمی نے مزيد كہا كہ جواب نامہ بھيجنے كی آخری تاريخ ۱۶ آذر جبكہ ممتاز افراد كو ۱۶ آذر ايك تقريب میں انعامات سے نوازا جاﺋيگا-

نظرات بینندگان
captcha