ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے دی سن سے نقل كيا ہے كہ يورپ كی سب سے بڑی مسجد برطانیہ كے شہر لندن میں ۲۰۱۲ ء المپيك اسٹیڈيم كے ساتھ تعمير ہورہی ہے اس مسجد كی تعمير كی لاگت ۱۹۰ ملين ڈالر سے زيادہ لگائی گئی ہیں-
اس مسجد میں ۶۰ ہزار نمازی بيك وقت نماز ادا كرسكیں گے-اور یہ خبر بھی ہے كہ مستقبل میں اس مسجد كے ساتھ انگلينڈ كا سب سے بڑا اسلامی سينٹر بنايا جاۓ گا-