صوبہ آذر بائيجان غربی كے ادارہ اوقاف كے سربراہ نے كہا:آيات قرآن ايك دوسرے كی تفسير بيان كرتی ہیں-

IQNA

صوبہ آذر بائيجان غربی كے ادارہ اوقاف كے سربراہ نے كہا:آيات قرآن ايك دوسرے كی تفسير بيان كرتی ہیں-

9:55 - November 05, 2006
خبر کا کوڈ: 1506485
اعزازی گروپ:صوبہ آذربائيجان كے ادارہ اوقاف كے سربراہ نے كہا كہ روايت میں وارد ہوا ہے كہ آيات قرآن ايك دوسرے كی تفسير بيان كرتی ہیں-
لہذا آيات كو صحيح سمجھنے كے لیے ايك موضوع پر وارد ہونے والی تمام آيات سے استفادہ كيا جاۓ-
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) سے بات چيت كرتے ہوۓ حجۃ الاسلام و المسلمين براعتی نے كہا :قرآن ،مكمل ترين فقہی ،اخلاقی ،تربيتی ،اجتماعی اور سياسی قوانين پر مشتمل ہے-
لہذا آيتوں كے دقيق معانی سمجھنے كےلیے سيرت رسولۖ اور سيرت آﺋمہ معصومين ۜ كا سہارا ليا جاۓ-
جناب براعتی نے كہا:آﺋمہ معصومين نے آيات كے معانی سمھجنے كے لیے بشر كی بہت سی كج روی كو دور كرديا ہے-لہذا سيرت پيغمبر اور سيرت معصومين ۜ آيات كے دقيق معانی سمجھنے كے لیے اہم مصدر ہے-

نظرات بینندگان
captcha