اسلام كی تاريخی مساجد كو انٹرنیٹ پر ديكھا جاسكتا ہے-

IQNA

اسلام كی تاريخی مساجد كو انٹرنیٹ پر ديكھا جاسكتا ہے-

9:56 - November 06, 2006
خبر کا کوڈ: 1506710
بلاگ گروپ: بعض مذھبی اور دينی سائٹیں اسلام كی تاريخی مساجد كے بارے میں ہیں جن كا انٹرنیٹ پر بھی مشاہدہ كيا جاسكتا ہے –
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) عالم اسلام كی ايك تاريخی مسجد مسجد سہلہ ہے جو كوفے كے اطراف میں مسجد كوفہ سے شمال مغرب كی طرف دو كلو میٹر كے فاصلے پر واقع ہے –یہ وہ قديم ترين مقام ہے جو حضرت بقیۃ اللہ عج كی طرف منسوب ہے-
احاديث میں وارد ہوا ہے كہ امام زمانہ عج كے ظہور كے بعد مسجد سہلہ آنحضرت عج كی اقامت گاہ ہوگی-
اسی طرح ساﺋٹ پر مسجد قبا كو بھی ديكھا جاسكتا ہے –مسجد قبا كے بارے میں اس ساﺋٹ پر لكھا ہے كہ در حقيقت ايك كنویں كا نام تھا جس كے قريب قبيلہ بنی عمر و بن عوف انصاری نے سكونت اختيار كی تھی-
امام مہدی ساﺋٹ پر مسجد مقدس جمكران كا بھی تذكرہ كيا گيا ہے –اس ساﺋٹ پر مسجد جمكران كے بارے میں لكھا ہے :یہ مسجد حسن بن مثلہ كے زمانے میں تعمير كی گئی- اس كے بعد بار ھا اس كی تعميرات نو ہوتی رہیں –ايك مرتبہ شيخ صدوق كے زمانے میں تعمير كی گئی –اس كے بعد صفوی حكومت كے دور میں كئی مرتبہ تعمير ہوئی-ايك مرتبہ مرحوم آيت اللہ عبد الكريم حاﺋری كے زمانے میں بھی اس كی تعمير ہوئی-اور ان كے بعد مسجد مقدس جمكران كی تعمير قم كے ايك معروف تاجر كے ذريعے ہوئی-


نظرات بینندگان
captcha