وزير اعظم پاكستان :اسلامی معاشيات كی يونين كی تشكيل ضروری هے –

IQNA

وزير اعظم پاكستان :اسلامی معاشيات كی يونين كی تشكيل ضروری هے –

8:12 - November 11, 2006
خبر کا کوڈ: 1507541
بين الاقوامی گروپ: پاكستان كے وزير اعظم شوكت عزيز نے كها كه آزاد تجارت كے لیے اسلامی معاشيات كی يونين تشكيل دينا ضروری هے-

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے (آسوشیٹڈ پريس ) سے نقل كيا هے كه اسلام آباد میں اسلامی معاشيات كے موضوع پر هونے والے سيمينار میں وزير اعظم شوكت عزيز نے كها كه اسلامی ممالك متحد هوكر عالمی سرمايه كو اپنی طرف جذب كركے معاشی ترقی كرسكتے هیں –
انهوں نے كها كه آو –آئی –سی كو اس سلسلے میں موثر قدم اٹھانا چاهیے –
شوكت عزيز نے كها كه اس وقت دنيا میں ۱۹ فيصد مسلمان هیں جبكه عالمی تجارت میں انكا حصه صرف ۷ يا ۸ فيصد هے-
پاكستانی وزير اعظم نے كها كہ اس وقت اسلامی ممالك سياست بازی كا شكار هورهے هیں-لهذا انهیں ايك يونين بنا كر آگے بڑھنا چاهیے تاكه اپنے معاشيات پر كنٹرول كرسكیں-

نظرات بینندگان
captcha