ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے امارات كے ٫٬الوطن ٬٬ اخبار سے نقل كيا هے كه يه قرآنی مقابله امارات كی اوپن يونيورسٹی كے ثقافتی شعبے كی طرف سے هوا تھا-
اس قرآنی مقابلے كو منعقد كرنے والی كمیٹی كے سربراه جناب احمد انطفيری نے كها اس طرح كے قرآنی مقابلوں كا مقصد يه هے كه طلباء میں قراﺋت اور حفظ كا شوق پيدا هو- اور اس طرح وه قرآن كے معارف كو بھی اپنی زندگی میں عملی جامعه پهنائیں –