ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) ٫٫عكاظ٬٬ اخبار سے نقل كيا هے كه مدينه میں قرآن و شرق شناسی كے موضوع پر هونے والے عالمی سيمينار كی افتتاحی تقرير كرتے هوۓ شيخ صالح آل شيخ ٬نے كها كه استعمار ٬مغربی ممالك میں ثقافتی حمله كركے اسلام كی عظمت كو كم كرنا چاهتا هے –
انهوں نے كها كه اسلام دشمن طاقتیں سیٹلائٹ چينل ايجاد كركے اسلام كے خلاف پروپيگنڈه كررهی هیں-
سعودی عرب كے وزير اوقاف نے كها كه اس وقت دنيا میں مسلمانوں كو دهشت گرد كها جا رها هے-
لهذا مسلمانوں كو اپنے جزئی اختلاف میں پڑنے كی بجاۓ اتحادو يكجهتی كی فكر هونی چاهیے-