مسلم انسان كے بارے میں آيت الله بھجت كے نكات-

IQNA

مسلم انسان كے بارے میں آيت الله بھجت كے نكات-

8:10 - November 11, 2006
خبر کا کوڈ: 1507565
بلاگ گروپ: بلاگ گروپ نے اپنے خط میں ان نكات كا تذكره كيا هے جس كا جاننا ٬آيت الله بھجت كی نظر میں هر مسلمان پر واجب هے-

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كے بلاگ گروپ نے لكھا هے كه آيت الله بھجت ٬جناب قاضی طباطبائی سے نقل كرتے هیں كه مرحوم قاضی فرماتے تھے كه اگر كوئی واجب نمازوں كو اول وقت پڑھے اور عالی درجات پر نه پهنچے تو وه مجھ پر لعنت كرے-
بلاگ گروپ:اخلاص كی اهميت كو بيان كرتے هوۓ آيت الله بھجت كے فرمان كو نقل كرتا هے كه ايك دن آغا نے اخلاص كے ساتھ عمل صالح كےانجام دينے كا تذكره كرتے هوۓ فرمايا كه عمل صالح انجام دو چاهے وه بظاهر چھوٹا عمل هو-
اس كے ذيل میں آيت الله بهجت نے فرماياكه نجف اشرف كے ايك عالم دين نے راستے میں فقير كو ايك درھم صدقه ديا رات میں عالم رويا میں ديكھتے هیں كه انهیں ايك عالی شان محل میں دعوت دی گئی هے –محل ديكھ كر سوال كرتے هیں كه يه قصر كس كا هے؟
جواب ديا گيا كه آپ كا ۔تعجب سے كها كه میں نے كوئی ايسا عمل صالح انجام نهیں ديا جس كا اتنا بڑا اجر ديا جاۓ-
آواز آئی آپ كے اس ايك درهم كا اجر هے جو آپ نے راه خدا میں اخلاص كے ساتھ خرچ كيا تھا-

نظرات بینندگان
captcha