ايرا ن كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا)كی رپورٹ كے مطابق ۔ صوبہ خراسان كے ادارہ كل تبليغات اسلامی كے سر براہ حجة الاسلام اسدی نے كہا كہ سال پيغمبر اعظم میں امام رضا علیہ السلام كی ولادت كے ايام میں امت اسلامیہ كے درميان وحدت كو استحكام بخشنے اور اسلامی تعليمات كو عملی جامہ پہنانے اور امام خمينی اور قائد انقلاب اسلامی كے مقدس مقاصد كے حصول كے لئے(تايباد)شہر میں پہلی مرتبہ شيعہ اور سنی علماءكا علمی اجلاس ہو رہا ہے۔
انھوں نے شيعہ اور سنی علماءدانشوروں ۔اساتذہ اورطلاب كو مضامين لكھنے كی دعوت دی ، مزيد یہ بھی كہا كہ مضامين سہ محور پر تحرير كئے جائیں۔
۱۔وحدت مسلمين كے استحكام میں پيغمبر اور اہلبيت كی سيرت
۲۔عالمی استكبار كے مقابلے میں وحدت اسلامی كے اثرات
۳۔ اسلامی معاشروں كی وحدت كے اسباب۔
جناب اسدی نے كہا كہ ان مضامين كو ماہ آذر كی ۱۰ تاريخ تك صوبہ خراسان كے ادارہ تبليغات اسلامی كے پتے پر ارسال كر ديا جائے۔