۲۱، شوال حسين ابن ابراہيم كی تاريخ وفات ہےـ

IQNA

۲۱، شوال حسين ابن ابراہيم كی تاريخ وفات ہےـ

12:16 - November 14, 2006
خبر کا کوڈ: 1508311
فكر ونظر گروپ:آج سے ۲۱۱ سال قبل ، ۲۱ شوال المكرم ۱۲۱۶ ہجری قمری میں شيعہ عالم دين (شيخ حسين بن ابراہيم )جو شيخ آل عصفور كے نام سے معروف تھے كی وفات ہوئی ـ

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق شيخ آل عصفور نے بحرين میں زندگی بسر كی اور فقہ وحديث میں ماہر تھےـ
آپ صاحب حدائق شيخ يوسف عصفوری كے بھيتجے تھے،اپنی صلاحيتوں اور قوت حافظہ كی وجہ سے تھوڑی ہی مدت میں آپ كا شمار بحرين كے علماء میں ہونے لگاـ
شيخ آل عصفور كے دروس میں شريك ہو كر بہت سے فضلاء درجہ اجتہاد پر فائز ہوئے ـ
آپ كی اہم ترين تصنيف باھرۂ العقول فی نسب الرسول ہے ـ
آل عصفور ـ بحرين كے شيعہ علماء كا ايك خاندان ہے ـ آل عصفور كے لقب كے علاوہ اس خاندان كے لوگوں كو ابن عصفور يا عصفوری كے نام سے بھی جانا اور پہچانا جاتا ہےـ
شيعہ فقیہ جناب شيخ حسن آل عصفور نے اپنے زمانے میں بے بہا خدمات انجام دیں ـ اور آخر ۱۲۱۶ ہجری قمری كو آپ كی وفات ہوئی ـ
نظرات بینندگان
captcha