آذربائيجان كے ايك اخبار كی پيغمبر اسلام(ص) كی شان می گستاخی ۔

IQNA

12:17 - November 16, 2006
خبر کا کوڈ: 1508694

آذربائيجان كے ايك اخبار كی پيغمبر اسلام(ص) كی شان می گستاخی ۔

بين الاقوامی گروپ: اخبار میں شائع ہونے والے اس مضمون میں پيغمبر (ص) كی توھين كی گئی تھی جس سے آذربائيجان كے مسلمان سراپا احتجاج ہیں ۔


ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق آذر بائيجان كےsenet نامی اخبار میں پيغمبر اسلام (ص) كی شان میں گستاخی سے پورے ملك میں مظاہرے شروع ہو گئے ۔ مظاہرين نے اس مضمون كی مذمت كرتے ہوئے مضمون نگار كو قرارواقعی سزادينے كا مطالبہ كيا ۔
آذربائيجان كی عدالت نے كہا ہے كہ وہ لكھے گئے مقالے پر تحقيق كرے گی ۔ اور جرم ثابت ہونے پر پيغمبر (ص)كی شان میں گستاخی كرنے والے كو تين سے پانچ سال تك قيد كی سزا سنائی جاسكتی ہے ۔
نظرات بینندگان
captcha