صوبہ خراسان كے ادارہ تبليغات اسلامی میں تفسير قرآن كمیٹی كی تشكيل ـ

IQNA

صوبہ خراسان كے ادارہ تبليغات اسلامی میں تفسير قرآن كمیٹی كی تشكيل ـ

13:17 - November 20, 2006
خبر کا کوڈ: 1509379
قرآنی سرگرمياں گروپ: ادارہ تبليغات اسلامی نے دينی اعتقادات كے استحكام،ثقافتی مسائل كے ارتقاء اور عوام كو نورانی آيتوں سے مانوس كرنے كے لیے صوبہ خراسان رضوی میں تفسير قرآن كمیٹی تشكيل دی ہےـ

ايران كی قرآنی خبر رسان ايجنسی (ايكنا) سے بات چيت كرتے ہوئے تفسير قرآن كمیٹی كے سربراہ جناب غلام رضا روحانی نے كہا كہ ماہ مبارك رمضان سے دو ہفتے قبل مشھد مقدس كے مفسرين اور ائمہ جماعت كوـ ادارہ تبليغات اسلامی میں دعوت دی گئی اور تفسير قرآن كمیٹی كے سلسلہ میں اُن سے تبادلہ خيال كيا گياـ میٹنگ كے آخر میں تفسير قرآن كمیٹی كی تشكيل پر اتفاق رائےہوا ـ ادارہ تبليغات اسلامی تہران نے بھی اس كی تائيد كردی۔ اُنہوں نے مزيد كہا كہ تفسير قرآن كمیٹی كی تشكيل كے بعد قليل مدت میں 120 دروس مساجد اور امام بارگاہوں میں منعقد كئے گئےـ
نظرات بینندگان
captcha