"قرآن اور عصر حاضر كےمسائل " نامی كانفرنس كے ساتھ قرآنی آثار كی نمايشگاہ كا انعقاد

IQNA

14:13 - November 20, 2006
خبر کا کوڈ: 1509426

"قرآن اور عصر حاضر كےمسائل " نامی كانفرنس كے ساتھ قرآنی آثار كی نمايشگاہ كا انعقاد

اعزازی خبر نگار خليل منصوری نے كہا ہے كہ قرآنی آثار كی نمايشگاہ جو كہ قرآنی كتب ، تفاسير، مقالہ جات اور قرآنی سافٹ ويئرز پر مشتمل ہے۔ يه نمايشگاہ اسی سال 22 نومبر كو بين الاقوامی كانفرنس " قرآن اور عصر حاضر كے مسائل" كے ھمزمان اصفھان میں منعقد ھورھی ھے ـ

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كے مطابق محمد حسين موسوی پور (جو كہ دفتر تبليغات اسلامی حوزہ علمیہ قم كی لا ئبريری كے انچارج ہیں) نے كہا كہ اس نمايشگاہ كا اھتمام دفتر تبليغات اسلامی حوزہ علمیہ قم نے كيا ہے ـ
اس نمايشگاہ كا مقصد قرآنی آثار كی ترويج ہے۔
انھوں نے مزيد كہا كہ اس نمايشگاہ كا آغاز بين الاقوامی كانفرنس جو اس سال 22 نومبر كو اصفھان كی يونيورسٹی میں منعقد ھوگی اورتين دن تك جاری رھے گی كے ساتھ ہوگاـ
اسی طرح "قرآن كريم اور موجودہ زمانے كے مسائل " كے موضوع پر ايك بين الاقوامی نشست" راغب اصفھانی" كی شخصيت كی تجليل كے ساتھ سازمان آيسيكو، سازمان فرھنگ و ارتباطات اسلامی اور علوم و ثقافت اسلامی كے توسط سے ملكی اور غير ملكی محققين كی موجودگی میں 22 سے 25 نومبر تك اصفھان كی يونيورسٹی میں منعقد ھوگی ـ
نظرات بینندگان
captcha