ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے رویٹر خبر رساں ايجنسی سے نقل كيا ہے كہ اسلام میں خواتين كے حقوق كی حمايت كرنے والی كمیٹی جو حال ہی میں تشكيل پائی ہے اُس نے اپنی پھلی میٹنگ كے بعد اعلان كيا ھے كہ اس وقت دو غلط نظريئے دنيا میں رائج ھیں ايك یہ كہ مسلمان دھشت گرد ھیں اور دوسرا یہ كہ اسلام نے حقوق نسواں كی رعايت نہیں كی ان دونوں نظريات سے مقابلے كے لئے تفسير آيات قرآن میں ماھر خواتیں پر مشتمل ايك كمیٹی تشكيل دی جائے گی ـ
امريكہ كی اسلامی انجمن كے سربراہ نے كھا كہ خواتين كے لئے اسلامی حقوق جيسے اھم موضوع كے لئے ايك خاص بجٹ دينا چاہیے ـ
تاكہ تفسير قرآن كمیٹی كی تشكيل كے لئے مواقع فراھم ہو سكیں ـ