مترجم قرآن : قرآن مختلف اديان كے پيروكاروں كو باھمی تبادلہ خيال كی دعوت ديتا ھے ـ

IQNA

مترجم قرآن : قرآن مختلف اديان كے پيروكاروں كو باھمی تبادلہ خيال كی دعوت ديتا ھے ـ

10:19 - November 21, 2006
خبر کا کوڈ: 1509530
ادبی گروپ: خداوند نے نہ تنھا مسلمانوں كو باھمی تبادلہ خيال كی دعوت دی ھے بلكہ كچھ آيات میں دوسرے اديان سے تعلق ركھنے والوں سے بھی بحث و مباحثہ كرنے كی تاكيد كی ھے ـ

مسعود انصاری نے ايكنا سے گفتگو كرتے ھوئے كہا كہ كچھ آيات "قل" اور "قولوا" جيسے الفاظ سے شروع ھوتی ھیں جس میں خدواند صرف مسلمانوں كو ھی نہیں بلكہ دوسرے اديان سے تعلق ركھنے والوں سے بھی گفتگو كی دعوت ديتا ھے ـ
دوسرے اديان كے پيروكاروں كے باھمی تبادلہ خيال سے عموماً یہ سمجھا جاتا ھے كہ وہ اپنے دين كا دفاع ھی كریں جبكہ اس تصور سے ھٹ كر اديان كے مشتركہ پہلوؤں پر بھی گفتگو ہو سكتی ھے ـ
قرآن كی بعض آيات میں حضرت عيسیٰ (ع) اور دينی علماء كو "كلمۃ اللہ" سے تعبير كيا گيا ھے لھٰذا حضرت عيسیٰ (ع) اور عالمان دينی ايك مشتركہ موضوع كی حيثيت سے موضوع گفتگو بن سكتے ھیں ـ


نظرات بینندگان
captcha