وضاحت :
معصومہ كے لقب سے معروف، امام موسیٰ كاظم علیہ السلام كی دختر ارجمند ، حضرت فاطمہ كبری شہر مدينہ میں پيدا ھوئیں ـ اُن كی والدہ گرامی كا نام نجمہ يا تكتم تھا اور وہ امام رضا (ع) كی بھن تھیں ـ آنحضرت اپنے بھائی سے روايت نقل كيا كرتی تھیں اور فضل و كمال اور علم میں شہرت ركھتی تھیں ـ حضرت معصومہ (ع) اپنے بھائی امام رضا (ع) سے بہت زيادہ محبت كرتی تھیں اور امام كی ولايت عھدی كے اعلان كے بعد اپنے بھائی كی مرو میں زيارت كے لیے ايران میں داخل ہوئیں ـ ليكن جب ساوہ نامی شہر میں پہنچیں تو بيمار ہوگئیں حضرت معصومہ (ع) نے قم اور ساوہ كے درميان مسافت كے بارے میں پوچھا ، تو بتايا گيا كہ دس فرسخ (50 كلومیٹر) ہے تو آپ نے حكم فرمايا كہ مجھے قم لے جايا جائے ـ یہ معظمہ بی بی 17 دن قم میں قيام پذير رہیں اور اس كے بعد اپنے خالق حقيقی سے جا ملیں ـ حضرت زينب كبریٰ (ع) كے بعد حضرت فاطمہ معصومہ (ع) ائمہ كی اولاد میں سے ايك عالمہ اور فاضلہ خاتون تھیں ـ