ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے سعودی عرب كی خبر رساں ايجنسی سے نقل كيا ہے كہ پاكستانی وزير اعظم نے اسلامی ممالك كے وزراۓ خزانہ كی تيسری نشست میں تقرير كرتے ہوۓ كہا كہ ہمیں چاہیے كہ سياسی –معاشی اور اجتماعی اصلاحات كے ساتھ انفرادی اور اجتماعی معاشيات سے بہتر استفادہ كریں-
انہوں نے مزيد كہا كہ اسلامی معاشی يونين بنانا غير ممكن نہیں ہے- شوكت عزيز نے اپنی تجويز پيش كرتے ہوۓ كہا كہ اسلامی ممالك عالمی ماركیٹ میں سرمایہ گزاری كركے بين الاقوامی دولت كو اپنی طرف جذب كرسكتے ہیں-