پيام نور يونيورسٹی فريمان كے قرآنی سيكشن كے طلباء كے پہلے مجلہ كی اشاعت –

IQNA

13:23 - November 30, 2006
خبر کا کوڈ: 1511413

پيام نور يونيورسٹی فريمان كے قرآنی سيكشن كے طلباء كے پہلے مجلہ كی اشاعت –

قرآنی سرگرمياں گروپ:فريمان میں پيام نور يونيورسٹی كے قرآنی سيكشن كے طلباء نے پہلے مجلہ كی نشر و اشاعت كی-

فريمان كی پيام نور يونيورسٹی كے واﺋس چانسلر ڈاكٹر ڈاكٹر رمضان زادہ نے ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) شعبہ خراسان رضوی سے گفتگو كرتے ہوۓ كہا :قرآنی مجلہ ٫٫شفاء٬٬ پورے ملك كی پيام يونيورسٹيوں كے قرآنی سيكشن كے طلباء كا پہلا مجلہ سنہ ۱۹۹۸ء سے فريمان كی يونيورسٹی سے نشر ہوتا ہے-
رمضان زادہ نے كہا:موجود ایڈیٹر كی زير نگرانی اس مجلہ كے آخری ۱۲ شمارے نشر ہوچكے ہیں-
قرآنی سرگرميوں كو يونيورسٹی كے اہم پروگراموں میں سے شمار كرتے ہوۓ انہوں نے مزيد كہا:اس مركز میں طلباء اور رضا كار طلباء كے دو قرآن و عترت نامی سينٹر سرگرم عمل ہیں-
اس يونيورسٹی میں ملك كے مایہ ناز قرآن كے حفاظ اور قاريوں كی شركت كی طرف اشارہ كرتے ہوۓ انہوں نے ملك كے بين الاقوامی ممتاز قاری حامد شاكر نژاد كو يونيورسٹی كے موجود قرآن و عترت سينٹر كا سربراہ قرار ديا-

نظرات بینندگان
captcha