ھالينڈ كی مسلم خواتين كانقاب پر پابندی كے خلاف مظاہرہ ـ

IQNA

ھالينڈ كی مسلم خواتين كانقاب پر پابندی كے خلاف مظاہرہ ـ

13:10 - December 03, 2006
خبر کا کوڈ: 1511911
بين الاقوامی گروپ:نقاب پر پابندی كے خلاف احتجاج كرتے ہوۓ سينكڑوں مسلم خواتين نے ھالينڈ كی پارليمنٹ كے سامنے احتجاج كيا-
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے خبر رساں ايجنسی محيط سے نقل كيا ہے كہ ھالينڈ كے قومی انتخابات كے ايك ھفتہ بعد مسلم خواتين نے نقاب پر پابندی كے خلاف احتجاج كرتے ہوۓ ھالينڈ كی پارليمنت كے سامنے مظاہرہ كيا ہے مظاہرہ كی آرگناﺋزر ٫٫عايشہ باہراك٬٬ نے كہا كہ خواتين پر ظلم و ستم طالبان جيسی ڈكٹیٹر حكومت كرتی ہے نہ كہ ھالينڈ جيسی آزاد حكومت –
روزنامہ الوطن كی رپورٹ كے مطابق ھالينڈ میں ۶ فيصد مسلمان سكونت پذير ہیں –

نظرات بینندگان
captcha