ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے خواتين كے قرآنی فنون كی دوسری نمايشگاہ كی خبر نگار كمیٹی سے نقل كيا ہے كہ اس نمايشگاہ میں قرآنی مضامين پر مشتمل مختلف شعبوں جيسے خوشنويسی ،كتابت ،مصوری اور قديمی فنون میں خواتين كے فنون كو پيش كيا جاۓ گا-
خواتين كے قرآنی فنون كی دوسری نمايشگاہ میں خوشنويسی ڈيپارٹمنٹ میں ،خوشنويسی اور آيات قرآن كی نگارش كے آثآر ،نستعليق ،شكستہ نستعليق ،ثلث اور نسخ كی صورت میں نمايش میں ركھے گۓ ہیں-
اسی طرح كتابت كے ڈيپارٹمنٹ میں ،قصص قرآنی ،معراج نامہ اور رسول اكرمۖ سے مربوط داستانوں كو ركھا گيا ہے-
اور مصوری كے حضہ میں بچوں ،جوانوں اور قرآنی قصوں كی نمايش كی گئی ہے-
یہ نمايشگاہ ،قرآن كريم كے قومی ميوزيم ،تہران ميونسپل كمیٹی كے فنی اور ثقافتی ادارے اور تحقيق قرآنی كے خواتين كے ثقافتی مركز نے دوسرے تمام ثقافتی مراكز كے تعاون سے منعقد ہو رہی ہے –