ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) صوبہ خوزستان كی رپورٹ كے مطابق ٫٫پيغمبر اكرمۖ در قرآن و نہج البلاغہ ٬٬ دو كتابوں سے قرآن كريم كے مفاہيم كو سمجھنے كے مقابلے منعقد ہو رہے ہیں-
رپورٹ كے مطابق اس مقابلہ كا پہلا مرحلہ ،رضا كار طلباء كے ھفتہ كی مناسبت سے ان طلباء كے سكولوں میں منعقد ہوا جس میں شامل لڑكوں اور لڑكيوں كی تعداد۹۰۰ افراد تھی ،اس مرحلہ میں پراﺋمری سكول كے طلباء اس كتاب كے ۲۰ سبق اور مڈل سكول كے طلباء ۳۰ درس كا امتحان دیں گے-
ان مقابلوں كا دوسرا مرحلہ دسمبر كے پہلے ھفتہ میں منعقد ہو رہا ہے اس دورہ میں ۴ لڑكے اور لڑكياں تيسرے مرحلہ میں پہنچیں گے،درك مفاہيم قرآن اور عترت كے مقابلوں كا دوسرا مرحلہ دھہ فجر كے ايام انقلاب اسلامی كی سالگرہ میں ۸۰ درسوں میں سے ہوگا-
اس دورہ كے اول نمبر پر آنے والے ملكی سطح پر منعقد ہونے والے مقابلوں میں پہنچیں گے جو اپريل كے آغاز ۲۰۰۷ء میں ہر صوبہ سے منتخب ہونے والے افراد كے شركت سے منعقد ہوں گے-