ايرانی كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے امريكی ،اسلامی روابط كونسل كی ساﺋیٹ سے نقل كيا ہے كہ واشنگٹن كے اسلامی اداروں كی اتحادی كونسل كے تعاون سے منعقد ہونے والی ايك روزہ كانفرنس میں ،آﺋمہ جماعت ،مسلمانوں كے سرگرم اور مذھبی قاﺋدين كو میڈيا سے متعلق تعليم دينے كے حوالے سے بحث و گفتگو كی جاۓ گی-
قابل ذكر ہے امريكی اسلامی روابط كونسل (CAIR) امريكہ میں اسلامی اور مدنی گرپوں میں سے ايك بہت بڑا گروپ اور تنظيم ہے جس كا دفتر واشنگٹن میں ہے اس ادارہ كا سنہ ۱۹۹۴ ء كو امريكہ میں افتتاح ہوا –