(ايكنا)كے اعزازی نامہ نگار نے ٫،رسا٬٬ ساﺋیٹ سے نقل كيا ہے كہ حضرت آيت اللہ ناصر مكارم شيرازی نے اتوار كی عصر ۳ بجے مسجد مقدس جمكران كے جوار میں شيعہ شناسی كے عظيم مركز كا سنگ بنياد ركھتے ہوۓ فرمايا:اگر گمراھی اور جہالت سے محفوظ رہنا ہے اور خالص توحيد چاہتے ہو تو اھل بيت ۜ كے دامن كو پكڑ لو اور اس ولايت اھل بيت ۜ سے منحرف نہ ہوں-
انہوں نے مختلف اسلامی فرقوں میں انحرافات كی طرف اشارہ كرتے ہوۓ كہا:انحرافات سے محفوظ رہنے والا فقط ايك فرقہ ہے اور وہ شيعہ اھلبيت ۜ ہے –
اس مرجع تقليد نے عقيدہ جبر كی طرف اشارہ كرتے ہوۓ كہا: اگر جبر كا نظریہ درست ہو تو قيامت ، تكليف،انزال كتب، مباحث اخلاق ثواب و جزاء اور عقاب بے معنی ہوجاﺋیں گے-
انہوں نے حسن وقبح عقلی كی طرف اشارہ كرتے ہوۓ فرمايا: اگر قبول كرلیں كہ عقل حسن و قبح كو درك نہیں كرتی تو پھر انبيا ء كی نبوت كے لیے كوئی راہ باقی نہیں بچتی اور اگر حسن و قبح عقلی كے قاﺋل نہ ہوں تو سب راستے بند ہوجاﺋیں گے-