ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے خليج ٹاﺋمز نيوز ايجنسی سے نقل كيا ہے كہ امارات كے وزير اعظم شيخ محمد بن رشيد المختوم ،دبئی كے گورنر كے مشير ،امارات كے وزير تعليم اور دبئی كے اسلامی امور كے جنرل سيكرٹری كی شركت سے منعقد ہونے والے اس پروگرام میں ہندو بن محمد المختوم نے كہا :دبئی كے قرآنی مطالعاتی مركز كی تشكيل ،حفظ قران كے بارے میں جوان نسل كی تربيت اور قرآنی علوم میں تحقيقات كے لیے بہت مفيد ہے-
قابل ذكر ہے كہ امارات كی وزارت اوقاف اور قرآن كريم كے بين الاقوامی انعام كے ادارے كے معيار كے مطابق یہ قرآنی مطالعاتی سينٹر بنايا گيا ہے اس مركز میں علوم قرآنی سے مربوط مطالعات كی تحقيق اور تعليم ديتے ہیں-
اس مركز میں مندرجہ ذيل ۱۲ اراكين سرگرم عمل ہیں ۱، مشير ابراہيم محمد بوملا،جنرل سيكرٹری، شمس الدين بن مھی الدين اور مركز كے سربراہ مولوی مونگام-