عالم اسلام كی نامور شخصيات كی آيسيسكو كی طرف سے حوصلہ افزائی-

IQNA

12:02 - December 05, 2006
خبر کا کوڈ: 1512309

عالم اسلام كی نامور شخصيات كی آيسيسكو كی طرف سے حوصلہ افزائی-

بين الاقوامی گروپ: آيسيسكو (اسلامی علوم و ثقافت و تعليم كے ادارے )كے عہدہ دار عالم اسلام كی مایہ ناز شخصيات كی حوصلہ افزائی كے لیے اپنی ساتویں كانفرنس آيندہ جمعہ كو مراكش كے دارالحكومت رباط میں منعقد كر رہے ہیں-


ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے نسيج ساﺋیٹ سے نقل كيا ہے كہ یہ تين روزہ كانفرنس ،بين الاقوامی عربی اور اسلامی اداروں كے نمايندوں اور او آئی سی كے ركن ۵۱ ممالك كے مایہ ناز علمی ،ثقافتی شخصيات كی شركت سے منعقد ہوگی –
آيسيسكو كے عہدہ دار ،پہلی مرتبہ عالم اسلام كی مایہ ناز علمی اور ثقافتی شخصيات میں سے تين افراد اور اس ادارے كی مجری كونسل كے قديمی اراكين میں سے چھ افراد كی حوصلہ افزائی كرنے كا ارادہ ركھتے ہیں-
اسی طرح اس كانفرنس كی افتتاحی تقريب میں اسلامی تحقيقات اور ناخواندگی كے خلاف جدو جہد كرنے والوں كو انعامات سے نوازا جاۓ گا-
آيسيسكو كے جنرل سيكرٹری عبد العزيز بن عثمان التويجری نے كہا:اس كانفرنس میں قدس كی حمايت ،یہوديت كے ساتھ مقابلہ ،فلسطين ،عراق،سومالیہ ،بوسنيا ھرزوگوين اور افغانستان كے تربيتی ،ثقافتی اور علمی اداروں كی حمايت كے بارے میں گفتگو كی جاۓ گی-

نظرات بینندگان
captcha