بين الاقوامی پيغمبر اعظم(ص) كانفرنس كرمان كےلیے ايك ھزار مقالےموصول ہو چكے ہیں-

IQNA

12:31 - December 07, 2006
خبر کا کوڈ: 1512703

بين الاقوامی پيغمبر اعظم(ص) كانفرنس كرمان كےلیے ايك ھزار مقالےموصول ہو چكے ہیں-

ادبی گروپ:كرمان میں منعقد ہونی والی پيغمبر اعظم رحمۃ للعالمين(ص) بين الاقوامی كانفرنس كے لیے اب تك تقريبا ايك ھزار مقالے موصول ہو چكے ہیں-

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے كانفرنس كمیٹی كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اس كانفرنس كا مقصد جوانوں میں سيرہ نبوی (ص) كی تبليغ كو عملی جامہ پہنانا اور اسلامی معاشرہ میں سيرہ نبوی (ص) كو رواج دينا ہے –
موصولہ رپورٹ كے مطابق اس كانفرنس میں مایہ ناز اسكالر،محققين ،اساتذہ اور ملكی و غير ملكی طلبہ كے علاوہ برجستہ عالمی شخصيات شريك ہوں گی-
مقالات كو ابتدائی چھان بين كے بعد اعلی علمی مراكز میں بھيجا جاﺋيگا اور دو مرحلوں میں ان كو چيك كيا جاۓ گا ممتاز مقالات كی طباعت كی جاۓ گی اور مقالہ نويسوں كو اس كانفرنس میں مدعو كيا جاۓ گا –دوسرے نمبر كے مقالات كی صرف طباعت كی جاۓ گی-
نظرات بینندگان
captcha