ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كے اعزازی نامہ نگار نے صوبہ فارس كے ادارہ تبليغات اسلامی كے تعلقات عامہ سے نقل كيا ہے كہ صوبہ فارس كے اھل سنت اور شيعہ كے پانچ سو سے زاﺋد علماء ،مفكرين آﺋمہ جمعہ و جماعت اور تہران ،قم اور ھرمزگان كے كچھ علماء اور دانشوروں كی شركت سے منعقد ہونے والی نشست میں اھل سنت كے عالم دين شيخ صالح انصاری نے اپنی تقرير كے دوران قران كی نگاہ میں وحدت كا كردار اور عراق ،افغانستان اور فلسطين میں مسلمانوں پر ڈھاۓ جانے والے مظالم بيان كرتے ہوۓ مسلمانوں كو قرآن كی تعليمات پر عمل پيرا ہونے كی دعوت دی-
انہوں نے اپنی تقرير میں مزيد كہا:دشمنان اسلام تمام تر اختلافات كے باوجود اسلام اور مسلمانوں كی نابودی كی خاطر متحد ہیں ليكن ہم مسلمان تمام مشتركات ركھنے كے باوجود آپس میں دست بہ گريبان ہیں اور ايك دوسرے پر كفر كا فتوے لگا رہے ہیں-
اس نشست میں صوبہ فارس كے تبليغات اسلامی كے جنرل سيكرٹری حجۃ الاسلام عبد الرضا خوشنويس نے شہر خنج كی سابقہ مذھبی خدمات كی طرف اشارہ كرتے ہوۓ كہا:كچھ صديوں تك ،خنج اور فال ايك علاقہ اور خنج ،ھال كے مشترك نام سے ملك كے جنوب میں گرانبھا خدمات انجام ديتا رہا ہے اور سيكنڑوں دينی شخصيات اور علماء اس علاقہ سے ابھر كر سامنے آﺋیں ہیں جن میں سے اہم ترين ،خواجہ عميد الدين ابو نصر ،حكيم عبد الملك خنجی اور افضل الدين كی طرف اشارہ كيا جاسكتا ہے-
انہوں نے مزيد كہا كہ آج كے دور میں شيعہ اور سنی كے درميان اختلاف كو ہوا دينا ،دشمنان اسلام كی سازش ہے وہ اختلافات ايجاد كركے ،مسلمانوں كی صفوں میں انتشار پھيلانا چاہتے ہیں-
شہر خنج كے شريعت كالج كے انچارج سيد حسن صديقی نے پيغمبر اكرمۖ اور اھلبيت ۜ كے ساتھ اھل سنت كی محبت ،طول تاريخ میں ،تمام علماء نے اپنی تاليفات میں نقل كی ہے اور یہ محبت مسلمين كی صفوں میں اتحاد كا ايك سبب ہے –
قابل ذكر ہے كہ یہ نشست،صوبہ فارس كے ادارہ تبليغات اسلامی كے وسيلہ سے ،گورنر ہاٶس ،اسلامی كونسل اور شہر خنج كی ميونسپل كمیٹی كے تعاون سے منعقد ہوگی-