ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے المحيط ساﺋٹ سے نقل كيا ہے كہ منصور سكريرو نے اسامہ بن لادن كی مختلف ممالك میں دہشت گردی كی مذمت كرتے ہوۓ كہا كہ ان كے كفر كا فتوی كافی غور و فكر كے بعد ديا گيا ہے –
انہوں نےمزيد كہا كہ اس فتوی سے مسلمانوں كو ہوشيار كرنا مقصود ہے كہ وہ دہشت گردی سے مقابلہ كرنے میں آﺋندہ پوری كوشش كریں-
منصور سكريرو نے گذشتہ سال ۱۱ مارچ كو اسپين كے ريلوۓ اسٹيشن پر نامعلوم افراد كی طرف سے ہونے والے دھماكوں كی طرف اشارہ كرتے ہوۓ كہا كہ اسپين میں مقيم مسلمانوں نے اس حادثہ كی سالانہ ياد منا كر شبھات كو دور كرديا ہے –
اسلامی كمیٹی كے سربراہ نے آخر میں كہا كہ فتوے میں اسامہ بن لادن كے واجب القتل ہونے كا كہیں اشارہ بھی نہیں كيا گيا ہے-اس لیے كہ ہم ايسے معاشرہ میں زندگی گزار رہے ہیں جہاں مختلف قومیں پائی جاتی ہیں-اور قانونی اعتبار سے ہم اس طرح كا حكم نہیں دے سكتے-